بھارت پاکستان پر حملہ نہیں کرسکتا، شیخ رشید


بھارت پاکستان پر حملہ نہیں کرسکتا، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مودی سرکار پاکستان پر حملہ نہیں کرسکتی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ اگرپاکستان پر حملہ ہواتو یہ آخری جنگ ہوگی شیخ رشید نے دھیر کوٹ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی سیاست مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، سری نگر کی گلی گلی جانتا ہوں،جانتا ہوں مودی حملہ نہیں کرسکتا۔

ہٹلرمودی نے بہت بڑی غلطی کردی ہے،آج نہ لائن آف کنٹرول ہے اور نہ ہی شملہ معاہدہ،انہوں نے کہا کہ 11ماہ تک پاک فوج ایل او سی پر بھارتی فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بیٹھی رہی۔

شیخ رشید نے کہا کہ اس مقام سے کشمیر کی آزادی کی تحریک کاآغاز ہوا،وقت بتائے گالال حویلی کارشتہ سری نگرکے لال چوک سے ہے،میرے آباوَاجدادکی قبریں کشمیرمیں شہداکے قبرستان میں ہیں،پاکستان کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں6کشمیری شہید ہوجاتے ہیں،پاکستان میں مسلم کانفرنس سے بڑھ کر ورکر کسی کے پاس نہیں تھا، وزیر ریلوے نے کہاکہ 72سال سے ہماری فوج آج کے دن کےلئے تیار ہوئی،72سال سے ہماری فوج آج کے دن کی منتظر تھی،پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیر پرسلامتی کونسل کی قراردادتو ختم ہوچکی،آج نہ لائن آف کنٹرول ہے اور نہ ہی شملہ معاہدہ،ہماری نظراللہ کی مدد پرہونی چاہیے،ہمیں دھوکے میں نہیں آنا، ساری دنیا کا میڈیاہٹلر مودی کےخلاف ہوتا جارہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خوردونوش ہے نہ ہی ادویات۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے امریکی پالیسی کو نیوٹرل کیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا اب مذاکرات کے دروازے بند ہوچکے ہیں،عمران خان کا فیصلہ سرآنکھوں پر ،فیصلے کوسلام پیش کرتاہوں،دنیا جان لے کشمیری قوم،فلسطینی اوربوسنیاکی قوم جیسی نہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں بھی خطاب کریں گے،ساری قوم وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دے،انہوں نے کہا کہ مارچ تک کاوقت دنیا ئے سیاست کےلئے بہت اہم ہے، کشمیر کا مسئلہ اب حل ہونا ہے،شیخ رشید نے کہا کہ واجپائی کے مذاکرات میں بھی شامل تھا،سری نگرکی آوازپاکستان کی آوازہوگی،واجپائی نے کہا شیخ رشید وزیرمہانداری ہوتو پاکستان نہیں آرہا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری