اسرائیل سے آنے والا ہر طیارہ مار گرائیں گے، سید حسن نصر اللہ
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے داعش کے قبضے سے جرود عرسال کے علاقے کی آزادی کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے آنے والا ہر طیارہ مار گرائیں گے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے دہشتگردوں کے خلاف استقامتی محاذ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے لبنانی فوج کے فیصلےکو دلیرانہ قرار دیا اور دہشت گردوں کی حمایت میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے کردار کی مذمت کی۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے داعش کے قبضے سے جرود عرسال کے علاقے کی آزادی کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی شمولیت صیہونی حکومت کی گذشتہ رات کی جارحیت کا جواب ہے۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ یہ کامیابیاں لبنان و فلسطین کے استقامتی جوانوں اور لبنانی و شامی فوج کی کامیابی ہے۔ سید حسن نصراللہ نے امریکا کے ذریعے دہشت گردوں کی حمایت و پشتپناہی کی مذمت کرتے ہوئے کہا جب بھی داعش کے دہشتگرد افغانستان میں محاصرے میں آجاتے ہیں تو امریکی طیارے ان کی مدد کو پہنچ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا آج عراق میں بھی داعش کو باقی رکھنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ داعش کی شکست کے بعد اب عراق میں یہ مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ امریکا کو عراق سے نکل جانا چاہئے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جدوجہد سب سے پہلے شام کی فوج اور استقامت کے مجاہدین کے کاندھوں پر تھی اور لبنان فوج کو مداخلت سے روک دیا گیا تھا۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ لیکن دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کا لبنانی فوج کا فیصلہ دلیرانہ تھا۔
سید حسن نصراللہ نے جرود عرسال کی آزادی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم البقاع کے علاقے اور ملت لبنان و شام کو اس کامیابی کی مبارک باد پیش کرتے ہیں کیونکہ یہ جنگ اس جنگ کا اہم حصہ تھا جو شام میں جاری تھی۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ یہ کامیابیاں لبنان و فلسطین کے استقامتی جوانوں اور لبنانی و شامی فوج کی کامیابی ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ جرود عرسال سے جبھۃ النصرہ کے دہشتگردوں کو نکال باہر کرنے کی جنگ استقامت کے جوانوں نے سر کی اور پھر اس جنگ کا آخری مرحلہ داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف انجام پایا کہ جس میں لبنانی فوج نے حصہ لیا۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ آج جرود عرسال کی مہم کے بارے میں بات کرنے والے بعض لوگ اس میں استقامت اور شامی فوج کے کردار کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ہمیں امریکی کردار کی بات کرنا چاہئے جس نے لبنانی حکومت سے کہا تھا کہ جرود عرسال کی جنگ میں مداخلت نہ کرے اور حزب اللہ کو بھی اس جنگ میں شامل نہ ہونے دے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں ان فریقوں کو نہیں بھولنا چاہئے جنھوں نے دہشتـگردوں کی حمایت کی ، انھیں ہتھیار دیئے، ان سے لولگائی اور سیاسی و صحافتی میدان میں ان کی حمایت اور مدد کی۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ہمیں ان فریقوں کو بھی نہیں بھولنا چاہئے جنھوں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور لبنان، شام اور دیگر علاقوں میں ان سے جنگ کی۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جدوجہد سب سے پہلے شام کی فوج اور استقامت کے مجاہدین کے کاندھوں پر تھی اور لبنان فوج کو مداخلت سے روک دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے داعش کو عراق میں کردار ادا کرنے کے لئے جنم دیا، اس کی حفاظت کی، اسے استعمال کیا؛ داعش کا خطرہ اب بھی باقی ہے۔