افغانستان: پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکا


افغانستان: پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکا

افغانستان کے شہر جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکا ہوا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکا ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے باہر ہونے والے دھماکے میں تمام عملہ محفوظ رہا تاہم پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قونصل خانے کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے افغان حکام کیساتھ رابطے میں ہیں۔
یاد رہے کہ آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا شہر جلال آباد افغانستان کا ایک مشرقی شہر ہے جو کہ صوبہ ننگرہار کا دارالحکومت بھی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری