محرم میں اتحاد و اتفاق کی فضا کو قائم رکھا جائے،دفاع تشیع کانفرنس


محرم میں اتحاد و اتفاق کی فضا کو قائم رکھا جائے،دفاع تشیع کانفرنس

پیام ولایت فاو نڈیشن پاکستان کی جانب سے ملیر جعفر طیار سو سائٹی میں دفاع تشیع کا نفرنس و خدمت عزاداری ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کانفرنس میں مختلف مذہبی شخصیات علامہ حسن ظفر نقوی،علامہ امین شہیدی، علامہ ناظرعباس تقوی، علامہ احمد اقبال، صغیرعابد رضوی، شبر رضا،یعقوب شہبازسمیت دیگر نے شرکت کی۔

 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا محرم الحرام میں اتحاد و اتفاق کی فضاء کو قائم رکھا جائے اور جو ضابطہ اخلاق تشکیل دیا گیا ہے اس پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گاعزاداری سید الشہداء کو منظم طور پر بجالانا چائیے عزاداری ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری