سلامتی کونسل کشمیرسے متعلق اپنی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنائے، ملیحہ لودھی


سلامتی کونسل کشمیرسے متعلق اپنی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنائے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے عرب نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر کے لیے کچھ کرنا ہوگا اس سے پہلے کے دیر ہو جائے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ طاقت کے زور پر کشمیریوں کو حق خودارادیت سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ جب بھی کرفیو اٹھا بھارت کو یہی آوازآئے گی کہ وہ کشمیرسے نکل جائے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کشمیرسے متعلق اپنی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنائے۔
پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیرمیں حالات سنگین انسانی المیے کو جنم دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طاقت کے زور پر کشمیریوں کو حق خودارادیت سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدرجوانا وورنیکا سے ملاقات کی اور کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا تھا۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت کے انسانیت سوز اقدامات صورت حال کومزید گھمبیرکر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گنز سے سینکڑوں بچے بینائی کھوچکے ہیں۔
 انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی اقدامات سے کشمیر میں نہتےعوام کی جانوں کو شدید خطرہ ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری