یمن؛ جیل پر سعودی بمباری، 60 جاں بحق، درجنوں زخمی


یمن؛ جیل پر سعودی بمباری، 60 جاں بحق، درجنوں زخمی

یمنی ذرائٰع کا کہنا ہے کہ المقصوف جیل پر ہونے والی بمباری میں کم ازکم 110 افراد جاں بحق یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، المقصوف جیل پر ہونے والی بمباری میں کم ازکم 60 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

المیسرہ نیوز نے خبردی ہے کہ یمن کی المقصوف جیل پر ہونے والے سعودی عرب کے حملے میں ایک سو سے زائد افراد جاں بحق یا زخمی ہوئے جبکہ ملبے سے زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان یوسف الحاضری نے عالمی اداروں اور برادری سے یمن کی جیل المقصوف پر ہونے والے سعودی عرب کے حملے میں شہید ہونے والوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے جیل کی صورتحال انتہائی کربناک ہے اور انسانی اعضاء بکھرے ہوئے ہیں اور انھیں ریسکیو کی ضرورت ہے۔
یمن کے وزیر صحت طه المتوکل نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے صنعا کے بین الاقوامی ایر پورٹ کو کھولنے کی ضرورت ہے۔

دوسری طرف اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے یمن کے علاقہ ذمار میں واقع جیل پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جیل پر وحشیانہ حملہ کرکے درجنوں قیدیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے نہتے قیدیوں کو بہیمانہ طور پر قتل کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ ذمار جیل پر سعودی عرب کا وحشیانہ حملہ سعودی عرب کے مجرمانہ اقدام کا نیا باب ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری