پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی


پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پنجاب میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لیسکو کی جانب سے نویں اور دسویں محرم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے 26 حساس اور 8 حساس ترین اضلاع میں معاملات کو دیکھنے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مانیٹرنگ سیل کے ساتھ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے دفاتر میں قائم کنٹرول روم بھی منسلک ہوں گے۔

اس کے علاوہ وفاق 4 ہیلی کاپٹرز صوبائی حکومت کو فراہم کرے گا۔ 2 ہیلی کاپٹرز لاہور جب کہ راولپنڈی اور ملتان میں ایک ایک ہپیلی کاپٹر فضائی نگرانی کیلئے استعمال ہوگا۔

دوسری جانب حکومت بلوچستان نے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی، پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش، پوسٹرز اور وال چاکنگ پر بندی عائد کی گئی ہے۔

اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144، ڈبل سواری پر 2 ماہ کے لئے پابندی جبکہ 9ویں اور 10ویں محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری