کرتارپور راہداری مذاکرات کا تیسرا دور؛ یاتریوں کو بنا ویزا پاکستان آنے کی اجازت


کرتارپور راہداری مذاکرات کا تیسرا دور؛ یاتریوں کو بنا ویزا پاکستان آنے کی اجازت

کرتارپور راہداری کھولنے کے تیسرے دور سے متعلق جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان تمام عقائد سے تعلق رکھنے والے یاتریوں کو سال بھر ہفتہ کے ساتوں ایام میں بغیر ویزا رسائی دے گا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کرتارپور راہداری کھولنے کے تیسرے دور سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار سکھ یاتریوں کو زیارت کی اجازت دینے پررضامند ہو گیا ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان تمام عقائد سے تعلق رکھنے والے یاتریوں کو سال بھر اور ہفتہ کے ساتوں ایام میں بغیر ویزا رسائی دے گا۔ زیارت کے لئے آنے والے یاتریوں کو شناخت کے لئے پاکستان کارڈ جاری کیئے جائیں گے۔

اطراف نے سکھ یاتریوں کو کارڈز کے اجراء سمیت دیگر زیرالتواء امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
وزیراعظم عمران خان کے وعدے کی پاسداری اور کرتارپور صاحب راہداری کھولنے کے بےمثال فیصلے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پاکستان پانچ ہزار سکھ یاتریوں کو یومیہ بنیادوں پر آنے کی اجازت دے گا جبکہ گنجائش کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی مواقع پر اضافی یاتریوں کو بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔
زور دیا گیا کہ پاکستان کے کرتارپور سے متعلق جذبہ کا مقصد گرونانک کے نام لیواوں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کا فروغ ہے لیکن ابتدا میں یاتریوں کی حد اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ گنجائش جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔
 وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق پاکستان تمام عقائد سے تعلق رکھنے والے یاتریوں کو سال بھر اور ہفتہ کے ساتوں ایام میں بغیرویزا رسائی دے گا۔ یاتری انفرادی طورپر یا پھر گروپ کی شکل میں بس یا پیدل یا پھر اپنی سہولت کے مطابق سفر کرسکتے ہیں۔ اتفاق کیا گیا کہ آنے والے یاتریوں کو شناخت کے لئے پاکستان کارڈ جاری کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی تجویز کے مطابق کرتارپور راہداری کو استعمال کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کو گوردوارہ کرتارپور تک رسائی دینے میں سہولت دینے کے بارے میں معاہدے کے مسودے کے طریقہ کار پر بات چیت کا تیسرا دور بدھ کو اٹاری، بھارت میں منعقد ہوا۔
بھارتی وفد کی طرف سے وفد کی سربراہی وزارت امور داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری جناب ایس سی ایل داس نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزارت امور خارجہ پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری