مقبوضہ کشمیر میں عزادار کرفیو توڑ کرسڑکوں پرنکل آئے


مقبوضہ کشمیر میں عزادار کرفیو توڑ کرسڑکوں پرنکل آئے

مقبوضہ کشمیر کے شیعہ اکثریتی قصبہ بڈگام میں جمعہ کے روز ہزاروں عزاداروں نے پابندیوں کو توڑتے ہوئے کرفیو کے باوجود ماتمی جلوس نکالااور عزاداری کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے شیعہ اکثریتی قصبہ بڈگام میں جمعہ کے روز سے محرم الحرام کے ماتمی جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ شروع ہونا تھا اور ضلع انتظامیہ نے قصبہ میں ماتمی جلوس برآمد کرنے پر پابندی عائد کی تاہم عزاداروں نے پابندیوں کو توڑتے ہوئے کرفیو کے باوجود ماتمی جلوس نکالااور عزاداری کی۔

کشمیری ذرائع کا کہناہے کہ بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے عزاداران امام حسین علیہ السلام پر براہ راست فائرنگ اور آنسوگیس کے گولے پھینکے جس سے متعدد عزاداری زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے صدر علامہ سید حسن الموسوی الصفوی 4 اگست سے مسلسل نظر بند ہیں جس کے باعث مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں سالہاسال سے جاری روایتی و قدیم عشرہ مجالس کا سلسلہ متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری