افغان مسئلے کا حل صرف سیاسی ہے، دفترخارجہ


افغان مسئلے کا حل صرف سیاسی ہے، دفترخارجہ

پاکستانی دفترخارجہ نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل صرف سیاسی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر سیاسی حل تلاش کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ، پاکستان نے ہمیشہ پرتشدد کاروائیوں کی حوصلہ شکنی اور مذمت کی ہے، پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان نے امن عمل کو تحمل کیساتھ آگے بڑھانے کیلئے فریقین پرزوردیا ہے،پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

دفترخارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کے بیان پر باضابطہ ردعمل جاری کردیا ہے۔ دفترخارجہ کا کہناہے کہ

افغانستان کی حالیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابل حملے کو جواز بنا کر طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے طالبان رہنماؤں سے اتوارکو ہونے والی خفیہ ملاقات منسوخ کردی ہے۔

دوسری جانب افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکا نے افغانستان حاصل کرنے کی18 سال جدوجہد کی، لیکن امریکا پر واضح کردیا ہم اپنا وطن کسی کے حوالے نہیں کرینگے۔

طالبان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امن مذاکرات منسوخی کے اعلان پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکا پر18سال کی جدوجہد نے واضح کردیا ہے کہ ہم اپنا وطن کسی کے حوالے نہیں کرینگے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری