یمنی فوج سعودی تیل کمپنی کو مکمل طور پر تباہ کرسکتی ہے، یحیی سریع


یمنی فوج سعودی تیل کمپنی کو مکمل طور پر تباہ کرسکتی ہے، یحیی سریع

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر آل سعود نے یمن پر جاری جارحیت کا خاتمہ نہ کیا تو سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو مکمل طور پرتباہ کردیا جائےگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہناہے کہ آل سعود امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے روزانہ نہتے یمنی شہریوں پر بم برسا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے خلاف جنگ کے خاتمے تک سعودی عرب کے اہم تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آل سعود کو امریکی اور اسرائیلی حمایت اور مدد پر ناز ہے جبکہ یمن اللہ تعالی کی مدد اور نصرت پر فخر کرتا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہمارے ہاتھ بندھے نہیں ہیں ہم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کےعلاوہ سعودی عرب کی ہر جگہ کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

یحیی سریع نے سعودی اہم مراکزخاص کر تیل کمپنی میں کام کرنےوالےعام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ان مراکز سے دور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پرمزید ہوشربا حملے کئے جائیں گے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری