یمن میں سعودی اتحادی افواج کا حملہ پسپا، کرائے کے متعدد اہلکار ہلاک


یمن میں سعودی اتحادی افواج کا حملہ پسپا، کرائے کے متعدد اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے ایک بڑے حملے کو پسپا کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکا اور اسرائیل کی حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ کے "الکوعی" اور"الدریهمی" نامی علاقوں پر حملہ کردیا تھا تاہم یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے جوانوں نے جوابی کارروائی کرکے متعدد کرایے کے فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کردیا۔

یمنی فوج نے علب کے علاقے ''مجازہ'' میں بھی ایک بڑے حملے کو پسپا کرکے کرایے کے فوجیوں کو راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور کردیا۔

یمنی قبائل کی جوابی کارروائی میں سعودی اتحادی افواج کی ایک بکتربند گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ یمنی سرکاری فوج نے چند روز قبل سعودی عرب کی تیل کمپنی پر دس سے زائد ڈرون حملے کئے تھے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہمارے ہاتھ بندھے نہیں ہیں ہم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کےعلاوہ سعودی عرب کی ہر جگہ کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

یحیی سریع نے سعودی اہم مراکزخاص کر تیل کمپنی میں کام کرنےوالےعام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ان مراکز سے دور رہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پرمزید ہوشربا حملے کئے جائیں گے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری