عمران خان آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے


عمران خان آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلے ہوگا۔

وزیراعظم سعودی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے اور عمرہ ادا کرنے کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔

یاد رہے یہ دورہ ایسے موقعے پر ہو رہا ہے جب چند ہی روز قبل یمن کی جانب سے سعودی عرب کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو پر کامیاب ڈرون حملے کئے گئے ہیں، تاہم ایران کی تردید کے باوجود سعودی عرب اور امریکا کی جانب سے ان حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا جا رہا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری