افغانستان، خودکش حملے میں درجنوں شہری خاک و خوں میں غلطاں


افغانستان، خودکش حملے میں درجنوں شہری خاک و خوں میں غلطاں

افغانستان کے صوبے زابل میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب کار بم دھماکے میں 11 افراد جاں بحق اور 85 زخمی ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب دھماکا آج صبح کیا گیا جس سے قریب موجود اسپتال، دفاتر اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکے میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کا کوئی بھی ملازم متاثر نہیں ہوا۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قندھار کے اسپتالوں میں بھی منتقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان «قاری یوسف احمدی» نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی طالبان نے دھماکے کئے تھےجس میں 46 افراد جاں بحق اور 68 شدید زخمی ہوئے تھے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری