موگرینی کی محمد جواد ظریف سے ملاقات، جوہری امورپر تبادلہ خیال


موگرینی کی محمد جواد ظریف سے ملاقات، جوہری امورپر تبادلہ خیال

نیویارک میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں مشترکہ جوہری معاہدے کی پاسداری پر تاکید کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں مشترکہ جوہری معاہدے کی حفاظت پر تاکید کی ہے۔

موگرینی نے کہا ہم مشترکہ جوہری معاہدے کی حفاظت کے سلسلے میں سنجید ہ ہیں۔

خیال رہے کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے بیان جاری کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ ایران ازسرنو مذاکرت کرے۔

ان تینوں ممالک کے بیان پر ایرانی وزیرخارجہ نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قسم کے بیانات جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے ایرانی حکام نے متعدد بار واضح کیا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی پاسداری چاہتا ہے اور از سرنو مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری