سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کارروائی کا حکم


سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کارروائی کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کا نوٹس لیتے ہوئے کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے جس سے متعلقہ محکمے حرکت میں آ گئے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں وزارت صحت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کو ملک گیر کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ کی غیرقانونی تجارت سےملکی خزانےکو ٹیکس چوری کی مد میں نقصان ہو رہا ہے اس لیے متعلقہ ادارے ایسے افراد کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

علاہ ازیں وزارت صحت اور فیڈرل بورڈآف ریونیو حکام کو اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع کرانےکا بھی حکم دیا گیا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری