پاکستان حکومت کا چمن بارڈر کو فعال کرنے کا فیصلہ


پاکستان حکومت کا چمن بارڈر کو فعال کرنے کا فیصلہ

حکومت نے طور خم کے بعد چمن بارڈر کو بھی آپریشنل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق حکومت پاکستان نے پاک افغان تجارت کو فروغ دینے کی غرض سے چمن بارڈر کو فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ چمن بارڈر کو 3 ماہ میں کھول دیا جائے گا اور اس پر بھی جدید کراسنگ پوائنٹس بنائے جائیں گے۔

چمن سرحد کھلنے سے پاک افغان تجارت کو فروغ ملے گا۔

یاد رہے کہ حکومت نے طور خم بارڈ ر پر جدید کراسنگ پوائنٹس بنا دیئے ہیں جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے خود کیا تھا۔ اس اقدام کے بعد اب طور خم بارڈر تجارت کیلئے 24 گھنٹے کھلا ہوا ہے اور اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے پاک افغان تجارت کو فروغ دینے کے لئے پاکستان نے چمن بارڈر کو بھی فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری