مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن میں کوئی اختلاف نہیں، شہباز شریف


مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن میں کوئی اختلاف نہیں، شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن میں کوئی اختلاف نہیں، ہم سب ایک ہیں، نریندر مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی امن کوششوں میں پاکستان کا سب سے بڑا حصہ ہے، ہماری مسلح افواج نے دہشت گردی کےخلاف بہادری کے لازوال باب لکھے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی ظلم و جبر کے خلاف بہادر کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

مسئلہ کشمیر پر پورا پاکستان ایک ہے، عالمی امن کے لئے پاکستان کی کاوشیں عالمی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے خطے کی تقدیر بدلنے والا سی پیک آئی سی یو میں ہے، عمران نیازی کی قیادت میں ملکی معیشت ڈوب گئی ہے، معاشی تباہی کے سونامی نے لاکھوں افراد کو بےروزگار کر دیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کےہاتھوں لوگ پریشان ہیں اور نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری