اقوام متحدہ کے نمائندے کی عبدالملک الحوثی سے ملاقات، جنگ بندی پر تبادلہ خیال


اقوام متحدہ کے نمائندے کی عبدالملک الحوثی سے ملاقات، جنگ بندی پر تبادلہ خیال

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں اقوام متحدہ کے یمن کے لئے خصوصی ایلچی نے اسلامی مزاحتمی تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مزاحتمی تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا کہ ہم یمن میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ جتنا جلد ہوسکے جنگ بندی ہو۔

یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفھیس نے صنعا کے دورے کے دوران نےانصار اللہ تحریک کے رہنما عبدالمالک بدرالدین الحوثی سے ملاقات میں طرفین سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

الحوثی نے کہا کہ امن و استحکام کے حصول کے لئے ہماری کوششیں جاری ہیں اور یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط کی کوششیں اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

عبدالملک الحوثی نے کہا ہے سعودی اتحادی یمن کا محاصرہ اور نہتے عوام پر بمباری کا سلسلہ فوری طور پر ختم کرے۔

انہوں نے کہا یمن کے خلاف جارحیت کا خاتمہ نہ کیا گیا تو جوابی کارروائی جاری رہے گی اور ملک کا دفاع پرقیمت پر کیا جائے گا۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری