عمران خان کی حسینہ واجد کو "خیر سگالی" ٹیلیفون کال


عمران خان کی حسینہ واجد کو "خیر سگالی" ٹیلیفون کال

وزیراعظم عمران خان نے حسینہ واجد کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم نے وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عمران خان نے ٹیلی فون پر شیخ حسینہ واجد کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کا احاطہ کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب وزیراعظم عمران خان نے انہیں ٹیلی فون کیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد اور ڈھاکا کے درمیان تعلقات میں زبردست تناؤ پایا جاتا ہے جبکہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات بھی تعطل کا شکار ہیں۔

سفارتی معاملات میں بنگلہ دیش کا جھکاؤ بھارت کی جانب پایا جاتا ہے۔

شیخ حسینہ واجد پاکستان کو ایک شکست خوردہ قوم قرار دیتی ہین، عرصہ قبل انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان ایک شکست خوردہ قوم ہے۔ ہم نے 1971 میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری