عقیدہ ختم نبوت ؐپوری امت کا اجتماعی عقیدہ ہے، پیر نور الحق قادری


عقیدہ ختم نبوت ؐپوری امت کا اجتماعی عقیدہ ہے، پیر نور الحق قادری

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے لاہور میں عالمی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ؐپوری امت کا اجتماعی عقیدہ ہے، پاکستان عقیدہ ختم نبوتؐ کی برکت سے ہی حاصل ہونے والا ملک ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں کسی حکومت نے ریاست مدینہ کے قیام کی بات کی ہے، پاکستان میں ریاست مدینہ قائم ہوکر رہے گی، چاہے موجودہ حکومت قائم کرے یا کسی اور کو یہ سعادت حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر عقیدہ ختم نبوتؐ اور ناموس رسالت کے حوالے سے آواز بلند کی ہے، اقوام متحدہ میں بھی عمران خان نے کشمیر سمیت ناموس رسالت کے اہم مسئلے کو اجاگر کیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ بعض سازشی عناصر ملک میں لوگوں کو عقیدہ ختم نبوتؐ کے نام پر اکسارہے ہیں یہ لوگ ملک اور نظام کے خیرخواہ نہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری