عراق جانیوالے زائرین کودرپیش مشکلات کا نوٹس لیا جائے،حامدموسوی


عراق جانیوالے زائرین کودرپیش مشکلات کا نوٹس لیا جائے،حامدموسوی

علامہ سیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا اربعین حسینی میں شرکت کےلئے عراق جانے والے ہزاروں زائرین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سیدحامدعلی شاہ موسوی نے چہلم شہدائےکربلا، اربعین حسینی پرعراق جانے والے زائرین کو درپیش مشکلات پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ زائرین سے بھتہ وصولی اور ریکارڈ، رجسٹریشن کے نام پربھاری رقوم ہڑپ کرنے کا فوری نوٹس لیں۔

انہوں نے پاکستانی زائرین کیلئےعراقی حکومت کا حصول ویزہ کیلئے غیرمساویانہ سلوک پر سخت تنقید کی اور کہا حکومت پاکستان عراقی حکام سے اس معاملے پر بات کریں۔

واضح رہے کہ عراق حکام بعض ممالک کے زائرین سے ویزہ فیس نہیں لیتے ہیں جبکہ پاکستان سمیت متعدد ممالک کے زائرین سے فیس وصول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ زیارات کے نام پرزائرین کودونوں ہاتھ سے لوٹنے والے مافیا نے گھمبیرمسائل پیداکررکھے ہیں ۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری