دوست ملک نے مزید58پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا
پاکستان کے انتہائی قریبی دوست ملک نے مزید 58 شہریوں کو ملک بدر کردیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترکی سے ڈی پورٹ ہونے کر آنے والے 58پاکستانی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچ گئے جہاں ایف آئی اے امیگریشن نے انہیں تحویل میں لے لیاہے۔
روزنامہ جنگ نے خبر دی ہے کہ سفری ریکارڈ نہ رکھنے والے 30افرادکو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔