شامی مسائل کا حل جنگ نہیں مذاکرات ہیں، علی لاریجانی


شامی مسائل کا حل جنگ نہیں مذاکرات ہیں، علی لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ شامی مسائل کا حل جنگ نہیں بلکہ مذاکرات ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ شامی مسائل کا حل فوجی نہیں؛ بلکہ مذاکرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے شام اور یمن میں جنگ کے آغاز سے پہلے سیاسی مذاکرات کی تجویز دی مگر بعض ممالک جنگ کے خواہاں تھے.

اسپیکرعلی لاریجانی نے اتوار کے روز سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں 141ویں عالمی بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس (IPU) کے موقع پر اپنی الجیریائی ہم منصب "سلیمن شینین" کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران امریکی بد عہدی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات بہت ہی خطرناک ہے کہ دوسرے ممالک امریکہ کے تمام اقدامات کا نظارہ کر رہے ہیں اور ان کی سیاسی حمایت کر رہے ہیں اور یورپ اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کر رہا ہے.

اس موقع پرالجیریائی اسپیکر نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین میں امریکی پالیسیوں کے مخالف ہیں اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے.

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری