ترک سفیر کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات


ترک سفیر کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

ترکی کے سفیر احسان مصطفی نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے اہم ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ترجمان پاک بحریہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ترکی کے سفیر احسان مصطفی نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے حال ہی میں ترکی میں ہونے والی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب میں ترکی کے صدر طیب اردگان کی شرکت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ترکی میں پاک بحریہ کے لیے بنائے جانے والے ملجم کلاس جہازوں کی تیاری پر بھی بات چیت کی گئی۔

سربراہ پاک بحریہ نے بحری امن کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔

ترکی کے سفیر نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری