ایران یمن کے معاملے پر ثالثی کے لئے تیار ہے، لاریجانی


ایران یمن کے معاملے پر ثالثی کے لئے تیار ہے، لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ہم یمن کے معاملے پر ثالثی کرنے کے لئے تیار ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ اگر سعودی حکام نے یمن میں سیاسی حل کو قبول کیا تو ایران یمن کے معاملے پرثالثی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا یمن جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتا ہے کیوںکہ وہ سعودیوں سے پیسہ کمانا چاہتا ہے۔ اگر سعودی حکام یمن میں جنگ کے بجائے سیاسی حل کے لئے تیار ہیں تو ایران ثالثی کرے گا۔

علی لاریجانی نے جرمن ڈپٹی اسپیکر سے ملاقات کے دوران کہا کہ یمن پر ظالمانہ بمباری فوری طور پر بند ہونی چاہیے کیونکہ بمباری سے صرف عام شہریوں اور یمن کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پنچایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائی یمن کے بحران کا راہ حل نہیں ہے بلکہ یمنی، یمنی مذاکرات ہی اس بحران کا حل ہوسکتے ہیں۔

جرمن پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے سعودیوں اور ایران کے مابین اختلافات کے حل کے لئے مذاکرات میں پاکستان کے کردار کا خیرمقدم کیا۔

جرمن ڈپٹی اسپیکر نےکہا کہ یمن کی صورتحال تشویشناک ہے اور یہ مسئلہ فوری حل طلب ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری