اربعین حسینی؛ تفتان بارڈر سے 1لاکھ 10ہزار زائرین ایران میں داخل ہوئے، رپورٹ
تفتان حکام کا کہنا ہے کہ اس سال اربعین حسینی میں شرکت کے لئے 1لاکھ 10 ہزار پاکستانی زائرین تفتان بارڈر سے ایران میں داخل ہوئے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ اربعین حسینی کے ملین پیدل مارچ کیلئے اب تک 1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائریں تفتان - میرجاوہ بارڈر سے ایران میں داخل ہوئے۔
واضح رہے کہ ہرسال محرم الحرام اور اربعین کے موقع پر بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین کربلای معلی کے جاتے ہیں.
گزشتہ سال کے اربعین کے موقع پر 65 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین تفتان بارڈر سے ایران میں داخل ہوئے تھے.
خیال رہے کہ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب با وفا کا چہلم انیس اکتوبر کو منایا جائے گا جس میں دنیا بھر کے ملکوں سے شیعہ، سنی اور حتی غیر مسلمان بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔
اربعین ملین مارچ دنیا کا سب سے بڑا اور غیر معمولی پیدل مارچ ہے جس میں پوری دنیا کو انسانیت اور امن کا پیغام دیا جاتا ہے۔