یورپی ممالک جوہری معاہدے پر عمل درآمد نہ کرسکے، ایران مزید صبر نہیں کرسکتا، ظریف


یورپی ممالک جوہری معاہدے پر عمل درآمد نہ کرسکے، ایران مزید صبر نہیں کرسکتا، ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک نے ایٹمی معاہدے پر عمل نہ کرکے اپنی ناتوانی اور کمزوری کا ثبوت فراہم کیا ہے اور اب ایران مزید صبر نہیں کرسکتا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نیلدی پیندورکے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک نے ایٹمی معاہدے پر عمل نہ کرکے اپنی کمزوری کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے ایران اور جنوبی افریقہ کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بھی مضبوط اور مستحکم قراردیتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات فروغ پار ہے ہیں۔

محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے بعد بھی ایران نے ایک سال تک اپنے وعدوں پر عمل کیا اور یورپی ممالک نے اس ایک سال میں بھی ایران کو فریب دینے کی کوشش کی۔

جنوبی افریقہ کی بین الاقوامی امور کی وزیر نے ایران اور جنوبی افریقہ کے باہمی تعلقات کو پائدار اور مضبوط قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران ایک مضبوط اور مستحکم ملک ہے اور ایران کی اصولی اور منطقی پالیسی قابل قدر اور قابل تعریف ہے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری