اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے تحت سندھ بھر میں اربعین حسینی (ع) کے سلسلے میں "مثالی عزاداری" کا انعقاد + تصاویر


اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے تحت سندھ بھر میں اربعین حسینی (ع) کے سلسلے میں "مثالی عزاداری" کا انعقاد + تصاویر

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے اربعین حسینی (ع) پر منعقد کی جانے والی مجالس اور برآمدگی جلوس کو مثالی عزاداری کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امام حسین (ع) کے چہلم کی مناسبت سےاصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے سندھ بھر مثالی جلوس نکالے گئے اور مجالس عزا منعقد کی گئیں۔

واضح رہے کہ مثالی عزاداری شعبہ عزاداری و تبلیغ کا اہم اور منظم حصہ ہے جس کے ذریعے معاشرے کے عام لوگوں تک آسانی سے رسائی ممکن ہوتی ہے۔

اس حوالے سے عالمی اربعین حسینی علیہ السلام نجف تا کربلا کی مشی کی طرز کی پیادہ روی بھی کی جاتی ہے ہر مکتب فکر، رنگ و نسل ،  مذھب و عقائد کے افراد کو مدعو کیا جاتا ہے۔ اس عزاداری سے معاشرہ میں بیداری، اصلاحی اور تبلیغی کام کو تقویت ملتی ہے۔

اس سلسلے میں مرکزی جلوس حیدرآباد میں علم کمیٹی لطیف آباد کی جانب سے مرکزی امامیہ ٹرسٹ  سے قدم گاہ مولی علی تک منعقد کیا گیا جس میں اصغریہ علم و عمل تحریک کے رہنما سید پسند علی رضوی، ثابت علی ساجدی، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے خصوصی شرکت کی جبکہ جلوس میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

اس زمرے میں میرپورخاص، تاجپور، پلیجانی، بھٹ شاہ، غلام محمد لغاری، گھوٹکی سٹی، واہی پاندہی اور دیگر مقامات پر جلوس برآمد کرکے مجالس منعقد کی گئیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری