نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر گرفتار


نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر گرفتار

مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما اور نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کیپٹن (ر) محمد صفدر بھیرہ سے لاہور آ رہے تھے اور انہیں راوی ٹول پلازہ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

ان کے بیان کے مطابق مطابق کیپٹن (ر) محمد صفدر بھیرہ سے لاہور آ رہے تھے کہ انہیں راوی ٹول پلازہ پر گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کواشتعال انگیز تقریر کرنے پر گرفتار کیا گیا ۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز باتیں کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور یہ مقدمہ 11 اکتوبر کے بعد درج کیا گیا تھا۔

اس مقدمے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے لاہور کی سیشن کورٹ سے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت کرا لی تھی۔

واضح رہے کہ مریم نواز، حمزہ شہباز، یوسف عباس کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیپٹن (ر) محمد صفدر اور لیگی کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرنے پر تھانہ اسلام پورہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری