سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا حسین نواز سے ٹیلیفونک رابطہ


سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا حسین نواز سے ٹیلیفونک رابطہ

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے لندن میں حسین نواز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے لندن میں حسین نواز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، سابق وزیراعظم نے حسین نواز سے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ہے،یوسف رضا گیلانی نے نواز شریف اورمریم نواز کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نوازشریف جلد صحت یاب ہوجائیں گے،حکومتی وزرا کو اپوزیشن رہنماوں کی بیماری پر سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری بھی شدید علیل ہیں،آصف زرداری کو بھی علاج کی بہترین سہولیات ملنی چاہئیں،حسین نواز نے نوازشریف کی صحت دریافت کرنے پر یوسف رضا گیلانی کا شکریہ اداکیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری