بلاول بھٹو کے حکم پر مولانا فضل الرحمان کا ملتان میں استقبال کریں گے، یوسف رضا گیلانی


بلاول بھٹو کے حکم پر مولانا فضل الرحمان کا ملتان میں استقبال کریں گے، یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارٹی چیرمین بلاول بھٹو کے حکم پر مولانا فضل الرحمان کا ملتان میں استقبال کریں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی آزادی مارچ کے قافلہ کا آج شام ملتان پہنچنے کا امکان ہے جبکہ کل منگل کو مارچ ملتان سے لاہور روانہ ہوگی۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی آزادی مارچ کا ملتان میں استقبال کریں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارٹی چیرمین بلاول بھٹو کے حکم پر مولانا فضل الرحمان کا ملتان میں استقبال کریں گے۔

 یوسف رضا گیلانی نے مارچ کی حمایت میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان غریب کی آواز بن کر نکل رہے ہیں۔ غربت، مہنگائی اور بےروزگاری سے عوام  پریشان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی عوام کیلئے سڑکوں پر نکلے گا پیپلزپارٹی اس کا ساتھ دے گی۔ پارٹی چیئرمین کے حکم پر مولانا کا ملتان میں استقبال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یکم نومبر سے بلاول بھٹو جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو استعفیٰ دینا ہو گا۔ انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے این آر او لینے آپ کی ٹیم آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہمارا قیام اداروں کے احترام کے تحت ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں اس ملک کی سیاست کا تجربہ ہے اور ہم ملک کے آئین اور جمہوریت کے ذمہ دار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ازادی مارچ کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں جب کہ مارچ کی نگرانی صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کر رہے ہیں۔ مارچ میں جے یو آئی (ف)کے رہنماؤں اور کارکنوں کے علاوہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کے مقامی قائدین اور کارکن بھی شریک ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری