آبنائے ہرمز میں پرامن جہاز رانی خطے کے مفاد میں ہے‘ جواد ظریف


آبنائے ہرمز میں پرامن جہاز رانی خطے کے مفاد میں ہے‘ جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی توانائی‘ تجارت کی عالمی گزرگاہ ہے۔ ہر روز ڈیڑھ کروڑ گیلن تیل یہاں سے عالمی صارفین کو مل رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ پاکستان‘ ایران اور خلیج فارس کی اقوام کا مقدر مشترکہ دینی‘ تاریخی‘ جغرافیائی رشتوں سے جڑا ہوا ہے۔ ان سب کی سلامتی بھی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔ یا تو سب اقوام امن و سلامتی سے بہرہ مند ہونگی یا سب اس سے محروم ہو جائیں گی۔ اس بنیاد پر ایران نے ہرمز امن تجویز کا خاکہ پیش کیا ہے۔ سفارتخانہ ایران کی طرف سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ تجارتی اشیاء کا بہت بڑا حجم اس خطے کے اور دوسرے ممالک کے درمیان لین دین ہو رہا ہے۔ خطے کے ممالک کیلئے سکیورٹی اور استحکام بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کی ضمانت کے ساتھ ایک ناقابل تردید ضرورت ہے۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ فوجی رابطوں ڈیٹا اور انفارمیشن کے تبادلے ہارٹ لائن کے قیام پیشگی بچائو کے نظام‘ منشیات‘ دہشت گردی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام‘ توانائی سکیورمٹی کو یقینی بنانے‘ بحری جہاز رانی کی سب کیلئے آزادی‘ تیل گیس توانائی ٹرانزٹ اور نقل و حمل میں مشترکہ سرمایہ کاری نجی شعبے کے درمیان اشتراک عمل ناگزیر ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہرمز امن کی خواہش تمام ملکوں کیلئے مفید ہو گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری