نیٹو کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ملٹری اسٹاف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات


نیٹو کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ملٹری اسٹاف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

نیٹو کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ملٹری اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہنس ورنر نے پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق نیٹو کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ملٹری اسٹاف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں نیٹو کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ملٹری اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہنس ورنر نےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ 

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ہنس ورنر نے خطے میں امن و استحکام کے  لیے پاک فوج کی کاوش کو سراہا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری