جشن عید میلادالنبیؐ: وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی


جشن عید میلادالنبیؐ: وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی

ملک بھر میں آج جشن عید میلادالنبیؐ کی مناسبت سے صبح کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ملک بھر میں آج جشن عید میلادالنبیؐ  انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ملک بھر میں محافل میلاد، جلوس، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا ہتمام کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سکیورٹی سمیت کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

اس موقع پرمخیر حضرات نے اپنے نیازمند بھائیوں کو فراموش نہ کیا۔ ان کی جانب سے بڑے پیمانے پر نیاز اور لنگر تقسیم کرنے کا بھی انتظام کر رکھا ہے جس کا سلسلہ تمام دن جاری رہے گا۔

ملک بھر کے گلی، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔

ادھر پاکستان الیکٹرک پاورکمپنی نے عید میلادالنبیؐ  کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ 9نومبر کی شام سے 10نومبر تک ہرگز لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔

آج صبح پاکستان میں عید میلادالنبیؐ کی مناسبت سے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ توپوں کی سلامی کے بعد ملک کی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔ پاک فوج کے جوانوں کے اللہ اکبراورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

عید میلادالنبیؐ کی مناسبت سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نبی صل اللہ علیہ و الہ وسلم کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  نبی صل اللہ علیہ و الہ وسلم کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ صل اللہ علیہ و الہ وسلم نے دشمنوں سے اپنے آپ کو صادق اور امین کہلوایا، آپ صل اللہ علیہ و الہ وسلم نے تبلیغ اسلام اس وقت شروع کی جب لوگوں نے انہیں صادق و امین تسلیم کر لیا تھا۔ آپ صل اللہ علیہ و الہ وسلم نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور نہ کبھی امانت میں خیانت فرمائی۔

وزیراعظم نے امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ ایسے مبارک مہینے ہماری زند گی میں بار بار آتے رہیں اور اللہ ہمیں روز وشب کو تعلیمات بنوی صل اللہ علیہ و الہ وسلمکی روشنی میں بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری