شام کے صدر کی عید میلاد النبی (ص) کے جشن میں شرکت + تصاویر


شام کے صدر کی عید میلاد النبی (ص) کے جشن میں شرکت + تصاویر

شام کے صدر بشار الاسد جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شریک ہوئے اور پورے عالم اسلام کو مبارک باد دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،مسجد المرابط میں محفل میلاد میں منعقد کیا گیا جس میں صدر بشاالاسد سمیت اس ملک کی مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

شام کے صدر بشار اسد نے دارالحکومت دمشق کی المرابط نامی مسجد میں عید میلاد النبی (ص) کے جشن میں شریک ہوئے۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور مختلف خطباء نے سیرت رسول اکرم (ص) پر روشنی ڈالی اور فضائل پیغمبر اسلام (ص) بیان کیے۔

شام کے وزیر اوقاف نے محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں اسلام کو کفر پر فتح حاصل ہوئی ہے، یہ فتح قومی اتحاد اور فوج کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شامی فوج پوری طاقت کے ساتھ آج بھی دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے میں مصروف ہے، انہوں نے کہا ہماری فوج دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ترک فوج کا بھی مقابلہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شامی قوم نے یورپی اور امریکی غلط تبلیغات کے باوجود اپنی سرزمین کی حفاظت کی اور کرتی رہے گی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری