ایران کا دو نئے جوہری بجلی گھر بنانے کا اعلان


ایران کا دو نئے جوہری بجلی گھر بنانے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران نے 1150 میگاواٹ کے دو نئے جوہری بجلی گھر تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی جوہری توانائی کی مشاورتی کمیٹی کے سربراہ نے بوشہر میں مزید دو نئے جوہری بجلی تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی جوہری توانائی ادارے کے مشاورتی کمیٹی کے سربراہ محمدابراهیم رضایی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے جنوب میں واقع بوشہر نامی شہر میں آئندہ 5 سالوں کے دوران مزید دو نئے بجلی تعمیر کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ تہران جوہری سمجھوتے پر عمل درآمد میں کمی کا چوتھا مرحلہ شروع کردے گا اور تمام فریقوں کو جان لینا چاہئے کہ ایران یکطرفہ طور پر جوہری سمجھوتے کی پابندی نہیں کرسکتا۔

ایرانی صدرکا کہنا تھا کہ ایران کا چوتھا قدم بھی گذشتہ تین مرحلوں کی طرح قابل واپسی ہے اور اگر تمام فریق معاہدے پر عمل کرنا شروع کردیں گے تو اسلامی جمہوریہ بھی اس راستے پر واپس آجائے گا۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری