پاک فوج کے سربراہ کی ایرانی ہم منصب سےملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال


پاک فوج کے سربراہ کی ایرانی ہم منصب سےملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوا نے ایرانی ہم منصب سید عبدالرحیم موسوی سے پاک ایران تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

جنرل سیدعبدالرحیم موسوی نے کہا کہ پاکستان ایک بڑا اور متمدن ملک ہے، پاکستان اور ایران دینی، علاقائی اور تہذیبی رشتوں میں جڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات تاریخی ہیں، دونوں برادر ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ جنرل موسوی نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں خاص کر تعلیمی شعبے میں تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل باوجوا کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری چاہتا ہے اور ایران کے ساتھ کسی بھی شعبے میں تعاون کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے لہذا پاکستان اور ایران کو مل کرمشترکہ منافع کے لئے کام کرنا چاہیے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری