یمنی فوج نے ایک اور غیرملکی ڈرون طیارہ مارگرایا


یمنی فوج نے ایک اور غیرملکی ڈرون طیارہ مارگرایا

یمنی سرکاری فوج نے اتحادی افواج کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ نجران کے سرحدی علاقے میں ایک غیرملکی جاسوس ڈرون طیارہ مارگرایا گیا ہے۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے جوانوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کا ایک اور ڈرون طیارہ سرنگوں کردیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اتحادی افواج کا جاسوس طیارہ یمنی سرحد کے اندر گھس آیا تھا جسے فوری طور پر سرنگوں کیا گیا۔

واضح رہے کہ یمنی فوج نے اس سے قبل بھی متعدد جاسوس اور جنگی ڈرون طیارے سرنگوں کرچکی ہے۔

  

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری