کشمیرکی خصوصی حیثیت کا خاتمہ عالم اسلام کی توہین ہے ،حامد موسوی


کشمیرکی خصوصی حیثیت کا خاتمہ عالم اسلام کی توہین ہے ،حامد موسوی

علامہ سید حامد علی شاہ موسوی نے حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی و سینٹ میں مسئلہ کشمیر پیش کرکے نمائندہ وفود بیرونی ممالک بھیج کر عالمی رائے عامہ کو اعتماد میں لے۔

سید حامد موسوی نے کہا ہے کہ دنیا پر واضح کرد یا جائے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیربھارت کیساتھ خوشگوار تعلقات محض دیوانے کا خواب ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل370اور35A کو ختم کرکے کشمیرکی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کا غلط اقدام کشمیری عوام بلکہ عالم اسلام کی توہین اور اقوا م متحدہ کے منہ پر طمانچہ ہے، یہ شرمناک اقدام بھارتی تاریخ کا سیاہ کارنامہ گردانا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کشمیر کونسل کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے،مقبوضہ کشمیر میں نہ صرف باہر کے لوگوں کو آباد کیا جارہا ہے بلکہ مزدوروں کو بھی مظالم کا نشانہ بنایا جارہاہے جہاں اسوقت کوئی بھی محفوظ نہیں۔ سوا تین ماہ سے کشمیریوں پر عرصہ پر حیات تنگ ہے ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری