نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 80 فیصد بند ہے


نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 80 فیصد بند ہے

سابق وزیراعظم نوازشریف کے لندن میں معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 80 فیصد بند ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مطابق لندن آمد کے بعد سے مسلسل نواز شریف کے مسلسل ٹیسٹ لیے جارہے ہیں ، ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی بیماری کی وجوہات جاننے کی کوششیں کررہی ہے۔

ان کے معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 80 فیصد بند ہے۔

دوسری طرف نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ٹویٹ میں کہا کہ یونیورسٹی کالج اسپتال ویسٹ مور لینڈ سٹریٹ کے معروف ہارٹ سرجن ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا اور نواز شریف کے عارضہ قلب کے حوالے سے علاج معالجہ تجویز کیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر لارنس نے مئی 2016 میں نواز شریف کا بائی پاس کیا تھا اور اس کے بعد سے ڈاکٹر لارنس ہی نواز شریف کا طبی معائنہ کرتے رہے ہیں۔

دوسری جانب شہباز شریف کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر لارنس نے نوازشریف کا معائنہ کیا اور ان کے مزید ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، اگلے ہفتے پی ای ٹی اسکین ہوگا۔ انہوں نے قوم سے نوازشریف کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی۔

 یاد رہے کہ 19 نومبر کو نواز شریف علاج کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری