ترکی نے مزید درجنوں پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا


ترکی نے مزید درجنوں پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا

ترک حکام نے مزید درجنوں پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترکی میں غیرقانونی طور پر مقیم 42 پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کرکے اسلام آباد پہنچایا گیا ہے۔

 اسلام آباد ائرپورٹ حکام کا کہناہے کہ  ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 42پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرکے واپس بھیج دیاگیا جنھیں ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بعد ازاں انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار ترکی نے متعدد پاکستانیوں کو ملک بدر کرچکا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری