دین اسلام دشمن قوتوں کیلئے آنکھ کا کانٹا بنا ہوا ہے، علامہ راجہ ناصر


دین اسلام دشمن قوتوں کیلئے آنکھ کا کانٹا بنا ہوا ہے، علامہ راجہ ناصر

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ یورپ سمیت پوری دنیا میں تیزی سے پھیلتا ہوا دین اسلام دشمن قوتوں کیلئے آنکھ کا کانٹا بنا ہوا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ناروے میں قران پاک جلانے کی ناپاک جسارت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمن شرپسند قوتیں آفاقی مذہب اسلام کی حقانیت سے خائف ہو کر ناقابل برداشت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپ سمیت پوری دنیا میں تیزی سے پھیلتا ہوا دین اسلام دشمن قوتوں کیلئے آنکھ کا کانٹا بنا ہوا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری