نیب نے شہبازشریف فیملی کی جائیداد کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی


نیب نے شہبازشریف فیملی کی جائیداد کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی

نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات سمیت دیگر کیسز میں شہبازشریف فیملی کے مختلف کمپنیوں میں شیئرز منجمد کردیئے جب کہ بینک اکاونٹس منجمد کرنے کیلئے متعلقہ بینکوں کو بھی لیٹرز لکھ کر ایس ای سی پی اورشہباز شریف فیملی کو نوٹس جاری کردیئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  جن کمپنیوں میں شریف فیملی کے شیئرز فریز کیے گئے ہیں ان میں چنیوٹ انرجی لمیٹڈ، رمضان انرجی، شریف ڈیری اور کرسٹل پلاسٹک انڈسٹری شامل ہے۔

ان کے علاوہ العریبیہ، شریف ملک پروڈکٹس، شریف فیڈ ملز، رمضان شوگرملز اورشریف پولٹری کے شیئرز بھی منجمد کردیئے گئے ہیں۔

نیب کے مطابق شہباز شریف، ان کے بیٹے حمزہ شہباز ،سلمان شہباز اور اہلیہ نصرت شہباز اپنے کاروباروں سے منافع حاصل نہیں کرسکیں گے، نیب لاہورنے یہ احکامات ایس ای سی پی اور شریف فیملی کے فنانشل ایڈوائزرکوبھی بھجوادیے ہیں۔

شہبازشریف فیملی کی جائیدادوں کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائدکردی گئی ہے۔

نیب لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق اعظم کو ان کیسز کا مانیٹرنگ آفیسر نامزد کیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری