پی آئی اے خسارے میں ریکارڈ کمی، آمدن 29 ارب روپے بڑھ گئی
قومی ایئر لائن پی آئی اے کا خسارہ 21ارب روپے سے کم ہو کر 5 ارب روپے پر آگیا جبکہ آپریشنل نقصانات میں بھی 75 فیصد کمی آئی۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پی آئی اے کو رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ریونیو کی مد میں 44 فیصد اضافہ رہا اور 75 فیصد آپریشنل نقصانات میں بھی کمی واقع ہوئی۔ 6 ماہ میں نیٹ آپریٹنگ خسارے کی مد میں 48.7 فیصد کی کمی ہوئی ۔ یکم جنوری 2019 سے جون 2019 تک کی پی آئی اے کی کارکردگی میں شانداراضافہ رہا۔
رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کے خسارے میں 36 فیصد کمی ہوئی۔ مالی سال 2018 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کو38 ارب 50 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا جو کہ اب 32 ارب رہ گیا جبکہ 2019 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کی آمدنی میں 29 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ 2019 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کو 94 ارب 73 کروڑ 80 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔