مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین جوان شہید


مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین جوان شہید

بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی اور فائرنگ کر کے 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں بھارتی قابض افواج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا اور محاصرہ کر کے علاقے میں گھر گھر تلاشی لی۔

واضح رہے کہ خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق 1989ء سے اب تک ریاستی دہشت گردی میں 2 ہزار 377 خواتین کو شہید کیا گیا ہے۔

بھارتی فوج نے پلواما میں گزشتہ روز سے محاصرہ کر رکھا ہے، گھر گھر تلاشی کے عمل کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا، بھارتی فوج اب بھی علاقے میں موجود ہے۔

بھارتی فوج کے تازہ مظالم کے خلاف اہلِ علاقہ نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب سری نگر کے علاقے صورہ میں کریک ڈاؤن آپریشنز کے دوران بھارتی فورسز ڈرونز اور موٹر بوٹس کا استعمال کر رہی ہیں۔

بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں نے مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے، سری نگر اور اس کے نواحی علاقوں میں سول نافرمانی کی ہدایت والے پوسٹرز لگادیئے گئے ہیں۔

کشمیریوں سے پوسٹرز کے ذریعے بھارت مخالف مظاہرے جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے غیر قانونی بھارتی اقدامات کے خلاف سول نافرمانی کی اپیل کی گئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری