بھاگنے کی عادت نواز شریف کی ہے آصف زرداری کی نہیں، اعتزاز احسن


بھاگنے کی عادت نواز شریف کی ہے آصف زرداری کی نہیں، اعتزاز احسن

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری مرد آہن ہیں جبکہ نواز شریف 2000 میں بھی بھاگ گئے تھے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت نواز شریف سے زیادہ ناساز ہے تاہم آصف زرداری مستحکم مزاج کے حامل ہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے سال 2000 میں سعودی عرب اور برطانیہ کو شامل کرکے مذاکرات کیے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری مرد آہن ہیں، ان سے ہم نے درخواست ضمانت کا متعدد بار پوچھا تاہم انہوں نے منع کر دیا ہے۔

آصف زرداری کے صرف دو مطالبات ہیں، ایک ذاتی معالج سے معائنہ اور دوسرا مقدمہ کراچی میں سنا جائے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ زرداری صاحب کا مقدمہ کراچی میں منتقل ہونا چاہیے، اس سے بہت بدگمانی پھیل رہی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری