بھارت نے جدیدترین کیمرے سے لیس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا


بھارت نے جدیدترین کیمرے سے لیس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا

بھارت نے مقامی سطح پر تیار کردہ طاقتور ترین کیمرے سے لیس بھارتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا ہے۔

بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارے ʼانڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نےکارٹوسیٹ تھری نامی ایک   سیٹلائٹ خلا میں روانہ کیا ہے جس کے ساتھ 13 دیگر چھوٹے سیٹیلائٹس بھی فضا میں بھیجے گئے ہیں۔

سیٹلائٹ بھارتی شہر، سری ہری کوٹہ میں واقع ستیش دھون اسپیس سینٹر سے بدھ کی صبح 9 بج کر 28 منٹ پر روانہ ہوا۔

اسرو کے مطابق کارٹوسیٹ تھری سے بڑے پیمانے پر شہری منصوبہ بندی، دیہی وسائل اور انفراسٹرکچر میں پیش رفت اور ساحلی زمین کے استعمال میں مزید مدد ملے گی۔

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے  سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر اپنے ٹوئٹ میں خلائی تحقیقاتی ادارے کو مبارک باد دی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری