ترکی میں غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کے گرد گھیرا تنگ / مزید 24 افراد ڈی پورٹ


ترکی میں غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کے گرد گھیرا تنگ / مزید 24 افراد ڈی پورٹ

ترک حکام نے اپنے آپریشن کے تحت ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم مزید 24 پاکستانیوں کو بےدخل کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ترکی سے غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی بےدخلی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ترک حکام نے مزید 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا ہے جو ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

بتایا گیا تھا کہ ملک بدر کیے جانے والے پاکستانی ملازمتوں کی تلاش میں غیر قانونی طور پر ترکی گئے تھے۔ گرفت میں آنے کے بعد انہیں اسلام آباد پہنچا کر انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں ترک حکومت نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 50 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، اس سلسلے میں پاکستانی سیکریٹری خارجہ نے وزارت خارجہ کو خط بھی لکھا تھا۔

اسی زمرے میں ترک حکام کی جانب سے اس کارروائی میں کافی تیزی دیکھنے کو ملی ہے اور آئے روز ترکی سے غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی بےدخلی کی خبر اخبار کی زینت بن جاتی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری