پاک بھارت سرحدپرجھڑپیں، دو پاکستانی فوجی زخمی


پاک بھارت سرحدپرجھڑپیں، دو پاکستانی فوجی زخمی

پاک بھارت سرحد پر ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ایل او سی کے راولاکوٹ سیکٹر پر بھارت نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 افسر زخمی ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے رکھ چکری میں پاکستانی پوسٹ پر مارٹرفائرکئے جب کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کابھرپور اورموثر جواب دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج سے فائرنگ کےتبادلےمیں پاک فوج کاایک میجراورکیپٹن زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کشمیر سے متعلق اپنی خصوصی رپورٹ میں بھارت کے مقبوضہ و آزاد کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کو دنیا پر عیاں کیا تھا، امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ بھارتی شیلنگ کے باعث آزاد کشمیر کے شہری خوفزدہ ہیں۔

سی این این کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ آزادکشمیر کےرہائشیوں کوایل اوسی پربھارتی شیلنگ کا سامنا ہے، بھارتی شیلنگ کے باعث لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

نشریاتی ادارے نے رپورٹ میں بتایا کہ بھارتی شیلنگ سےلوگوں کی معمولات زندگی متاثرہوتےہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری